وزیراعظم عمرا ن خان اچانک سرگودھا کے دورے پر پہنچ گئے

سرکاری اداروں ، ہسپتالوں ، تھانوِں، سکولوں ، پناہ گاہوں اور ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا وزیراعظم لوگوں میں گھل مل گئے ، عوام کی بڑی تعداد عمران خان کیساتھ تصاویر بناتی رہی

ہفتہ 25 مئی 2019 21:37

وزیراعظم عمرا ن خان اچانک سرگودھا کے دورے پر پہنچ گئے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) وزیرِ اعظم عمران خان اچانک سرگودھا پہنچ گئے ، مختلف ہسپتالوں اور تھانوں سمیت مختلف سرکاری اداروں کے دورے کیے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہفتہ کے روز سرکاری اداروں ، ہسپتالوں ، تھانوِں، سکولوں ، پناہ گاہوں اور ترقیاتی سکیموں کے اچانک دورے پر سرگودھا پہنچ گئے جہاں عوام الناس کا احساس کرتے ہوئے انتظامیہ کوبھرپور اور براہ راست چیک کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے بیس منٹ کا دورہ کیا اور ایمر جنسی کے علاوہ واڈز کا بھی دورہ کیا مریضوں سے خریت دریافت کی ۔ وزیر اعظم کے ہمرہ انکا سٹاف اور سینیٹر فیصل جاوید تھے۔ذرائع کے مطابق اس موقع ہسپتالوں اور سکولوں میں موجود لوگ وزیراعظم عمران خان کو اپنے درمیان اچانک دیکھ کر حیران رہ گئے اور وہ وزیراعظم کے ساتھ گھل مل گئے ۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد عمران خان کی تصاویر بناتی رہی۔وھاں موجود لوگوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ایمر جنسی کے عملہ سے ہسپتال کے بارے معلومات حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں