منشیات کے عادی افراد قابل ِنفرت نہیں بلکہ قابل ِرحم ہیں، ڈاکٹر جواد محمد شجاعت

بدھ 26 جون 2019 15:25

سرگودھا ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) منشیات کے خلاف دن منانے کا مقصد اس زہر کو انسانی رگوں میں دوڑ نے سے روکنے کے لئے کردار ادا کرنا ہے ۔ منشیات کے عادی افراد قابل ِنفرت نہیں بلکہ قابل ِرحم ہیں اور منشیات کا مکروہ کاروبار کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ادارہ عزم کے کوارڈینیٹر برائے انسداد منشیات پر وفیسر ڈاکٹر جواد محمد شجاعت نے منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے جس نے ایک زندگی بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا ۔ نئی نسل کو منشیات کی دلدل میں گرنے سے بچانے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ منتخب نمائندوں، علماء کرام، اساتذہ، والدین ، پولیس اور میڈیا پر اس برائی کے خلاف آگاہی کے لئے بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر جواد محمد نے کہاکہ نشہ ہر روپ میں زہر قاتل ہے جب تک منشیات کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا صحت مند معاشرے کاقیام ممکن نہیں ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں