سرگودھا اور گردونواح میں گرمی کی شدت برقرار

بدھ 26 جون 2019 15:25

سرگودھا ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) سرگودھا اور گردونواح میں بدھ کے روز بھی گرمی کی شدت برقرار رہی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران سرگودھا میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں رواں برس معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات نے 20 جولائی سے 20 اگست تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کے پیشگوئی کی ہے صوبہ بھر میں پری مون سون کا آغاز ہو رہا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ نے دریائے چناب اور جہلم کے گرد مقیم لوگوں کو مطلع کیا ہے کہ آنیوالے موسم میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جس سے بچائو کیلئے ابھی سے انتظامات کرلئے جائیں تاکہ سیلابی صورتحال میں جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے سیلابی علاقوں کے دورے شروع کردیئے ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں