سرگودھا، سابق وزیر اعظم سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام ، پاک ایم ڈی جی پروگرام کو ہونیوالی ادائیگیوں اور ریکارڈ کے آڈٹ کی چھان بین شروع

بدھ 17 جولائی 2019 22:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سابق وزیر اعظم سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام فیز ون اور ٹواور پاک ایم ڈی جی پروگرام کے دوران ہونیوالی ادائیگیوں اور ریکارڈ کے آڈٹ کی چھان بین شروع کر دی ،ذرائع کے مطابق متذکرہ پروگراموں پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ حاصل شدہ اہداف کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اس ضمن میں متذکرہ ڈیپارٹمنٹ کے پلاننگ آفیسر مانیٹرنگ کی جانب سے سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر کمشنرز کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے متذکرہ ترقیاتی پروگراموں کے تحت ہونیوالی ادائیگیوں ،ان کی آڈٹ سٹیٹمنٹ،اور منصوبوں کے معاہدہ جات کی تفصیلات جلد از جلد ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ، ذرائع کے مطابق ان پروگراموں پر عملدرآمد کی فیزیکل جائزہ لینے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں