بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیئے

پیر 22 جولائی 2019 15:25

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ میں جلسہ عام نے ثابت کردیا ہے کہ اوور سیز پاکستانی کس قدروزیر اعظم عمران خان اور موجودہ حکومت سے پیار کرتے ہیں وزیر اعظم کی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش خوش آئند ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیرونِ ممالک میں کام کرنیوالے پاکستانی اگر ملک میں سرمایہ کاری کرینگے تو اس سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی اور بیرونی قرضوں سے نجات ملے گی ۔الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیئے کیونکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اس کی ترقی میں ہم سب کو اپنا کردار کرنا ہوگا تاکہ پاکستان بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرسکے اور معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال ہوسکے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں