کرپشن معاشی اور معاشرتی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے

پیر 22 جولائی 2019 15:25

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) کرپشن معاشی اور معاشرتی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے کرپشن کے خاتمہ کیلئے حکومت ہر سطح پر اقدامات کررہی ہے تاکہ معاشی اور معاشرتی ترقی میں مدد مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمنِ تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن دہشتگردی سے زیادہ خطرناک ہے دہشتگردی میں چند جانیں جاتی ہیں جبکہ کرپشن سے ملک کی بنیادوں کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے ۔

حکومت کی جانب سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے جو اقدامات کئے جارہے ہیں وہ قابل ِتحسین ہیں۔ حکومت اداروں میں ایسا لائحہ عمل اپنائے جس سے عام شہری کو سہولت ہو اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو۔ شفیق الرحمن نے کہا کہ جائز کام کیلئے اداروں میں سفارش اور کرپشن کلچر کا خاتمہ ہی ملکی ترقی کا اہم راز ہے اس کلچر کو ختم کرنے کیلئے حکومت مثبت اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں