انکوائری/تفتیشی افسران کی صلاحیت بڑھانے کے لیے خصوصی ٹرینگ کا انعقاد

منگل 23 جولائی 2019 15:20

سرگودھا ۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب کی جانب سے اینٹی کرپشن سرگودھا کے انکوائری/تفتیشی افسران کی صلاحیت بڑھانے کے لیے خصوصی ٹرینگ کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹر جنرل، اینٹی کرپشن پنجاب سید اعجاز حسین شاہ نے اینٹی کرپشن کے انکوائری/تفتیشی افسران کی صلاحیت کو مزید بڑھانے کے لیے ایک روزہ ٹریننگ/ورکشاپ کا آغازکر دیا ہے۔

جو ہر ریجن میں جا کر اینٹی کرپشن کے افسران کو قانون،تفتیش اور انکوائری کرنے کے جدید طریقہ کارکے علاوہ مختلف امور کے متعلق سپیشل ٹریننگ دے گی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے یہ خصوصی ٹیم جس میں ڈائریکٹر لیگل، ڈائریکٹر(ریسرچ ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ریسرچ ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ)پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

آج ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن، سرگودھا کے میٹنگ روم میں خصوصی ٹریننگ/ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میںریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد شہباز حسین شاہ سمیت اینٹی کرپشن سرگودھا ڈویژن کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز، تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرزاور سرکل آفسران نے شرکت کی۔ ورکشاپ کو دو حصوں میں تقسم کیا گیا تھا پہلا حصہ اینٹی کرپشن لاء اور طریقہ کار کے متعلق تھا جس میں ڈائریکٹر لیگل اینٹی کرپشن پنجاب نے تمام قانونی پہلووں سے آگاہ کیا اور دوسرے حصے میں ڈائریکٹر(ریسرچ ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) اینٹی کرپشن پنجاب نے تفتیش، تفتیش کرنے کا طریقہ کار کے متعلق مکمل بریفنگ دی۔

ٹریننگ کے دوران سوالات و جوابا ت کا سیشن بھی کیا گیا جس میں شرکا نے سوالات کر کے جوابات حاصل کیے۔آخر میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے تمام شرکاکا شکرایہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس یہ ٹریننگ اینٹی کرپشن سرگودھا کے افسران کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو گی۔جس سے اینٹی کرپشن کے افسران کی تفتیشی و قانونی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور جس سے تفتیش /انکوائری اور قانونی رائے کے میعار میں بہت فائدہ ہو گا۔ آخر میں ٹریننگ کے شرکا میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں