اینٹی کرپشن کا سرکاری زمینوں پر قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی ،3پٹواری گرفتار

منگل 23 جولائی 2019 15:20

سرگودھا ۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) اینٹی کرپشن سرگودھا نے سرکاری زمینوں پر قبضہ گروپوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاہے۔محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے قبضہ گروپ کے سر غنہ پٹواری امیر امان اللہ، پٹواری ظفر اقبال پٹواری اور پٹواری عالمشیرخان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹراینٹی کرپشن محمد شہباز حسین شاہ نے سرگوددھا ڈویژن میںسرکار ی زمینوں پر قبضہ گروپوں کے خلاف ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سید اعجاز حسین شاہ کی ہدایت اور حکومت پنجاب کی واضح پالیسی کے مطابق کاروائیاں شروع کی ہوئی ہیں۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو اطلاع ملی کہ ضلع میانوالی میں موضع وتہ خیل، موضع لالو خیل ، مختلف چکوک اور دیگر جگہوں پرتقریبا822کنال سرکاری زرعی اراضی اُس پرقبضہ مافیا گروہ حلقہ پٹواریوں کے ساتھ مل کرقبضہ کر رکھا ہے جس سے حکومت پنجاب کو کرڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے انکوائری نمبر1/2019 سرکل آفیسر اینٹی کرپشن میانوالی عصمت اللہ بندیال کے سپرد کی۔

انکوائری کے دوران محکمہ مال کا ریکارڈ قبضہ میں لیا گیا جس سے مزید معلوم ہواکہ موضع روکھڑی کچہ، سوانس، تری خیل، محمد والا، چک دوسہری ضلع میانوالی میں تقریبا12276کنال13مرلے زرعی اراضی جس کی مالیت تقریبا1ارب23کرڑو93لاکھ49ہزار2سو49روپے بنتی ہے جس پر محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضہ کیا ہوا ہے جس پر مختلف لوگوں نے وہاں پر کاشت شروع کی ہوئی ہے جسے اینٹی کرپشن میانوالی نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر سرکار کی تحویل میں دے دی گئی اور وہاں پرملزمان حلقہ پٹوایاں ًامیر امان اللہ، پٹواری، ظفر اقبال، پٹواری اور عالمشیر، پٹواری ً اور متعلقہ نمبردارں وغیرہ کو سپردار مقرر کر دیے گئے۔

انکوائری مکمل کرنے کے بعد انکوائری آفیسر نے انکوائری رپورٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو پیش کر دی جس پر انہوں نے مقدمہ نمبر16/2019تھانہ اینٹی کرپشن ریجن سرگودھا میں درج کرنے کے احکامات دیے۔ مقدمہ کی تفتیش کے لیے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم محمد خرم انوار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اور گل محمد راں، ڈپٹی ڈائریکٹر ، اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی۔

مقدمہ کی تفتیش کے دوران ثابت ہوا کہ واگزار کروائی گئی زمین پر کاشت کی گئی فصل سپرداران حلقہ پٹواریاں/ملزمان امیر امان اللہ، پٹواری، ظفر اقبال، پٹواری اور عالمشیر، پٹواری و دیگران نے ناجائز قابض زمینداراں سے ملی بھگت کر کے فروخت کر دی اور رقم تقریبا20/25کرڑوخردبرد کر لی، جس پر الزامات ثابت ہونے پر تفتیشی ٹیم نے حلقہ پٹواریاں و سپرداران امیر امان اللہ، پٹواری، ظفر اقبال، پٹواری اور عالمشیر، پٹواری کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا اور بقایا ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں