ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

منگل 23 جولائی 2019 15:20

سرگودھا ۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) سرگودہا فیصل آباد روڈ پر پُل 111جنوبی کے قریب تیز رفتار ڈمپر ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد عامر کے نام سے ہوئی جو کہ 103جنوبی کا رہائشی بتایا جاتاہے جو کہ شہر سے واپس اپنے چک 103جنوبی آرہاتھاکہ حادثہ کا شکارہوگیا ۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی نوجوان محمد عامر کو اُس کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں