لین دین کے تنازعے پر نوجوان قتل

پیر 19 اگست 2019 15:05

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) سرگودھا کے نواحی علاقے حیدر آباد ٹائون میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر ایک شخص کو موت کی نیند سلا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین میں پچاس ہزار روپے کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر ہونے والی تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی۔اس دوران سر میں اینٹ لگنے سے محمدایوب زخمی ہو گیا ،جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں