ویگن کی کار کو ٹکر،4 سالہ بچہ جاں بحق

پیر 19 اگست 2019 15:05

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) گجرات رود پر چکیاں پھلروان کے قریب بھلوال سے منڈی جانیوالی ویگن کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نور حیات کالونی بھلوال کے فیاض کا بیٹا 4 سالہ فائق جاں بحق ہو گیا ،جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جن میں محمد رمضان،محمد انیس الرحمان ،ارشدمحمود،صفدرحیات اورمحمد عثمان شامل ہیں ۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال (RHC) پھلروان منتقل کیا جہاں زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں