بھارت کشمیر پر اپنا تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا، الحاج ممتاز اختر کاہلوں

بدھ 21 اگست 2019 15:10

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ یہ بات روز ِروشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارت کشمیر پر اپنا تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا نہتے کشمیری جرات اور بہادری کی جو نئی تاریخ رقم کررہے ہیں اس سے یہ بات ثابت ہے کہ کشمیر آزاد ہوکر رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو جنت نظیر کہا جاتا ہے جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی، انشاء اللہ کشمیر کا مسئلہ دنیا بھر میں اجاگر ہوچکا ہے اب اس کا حل ہونا لازم ہے۔ الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے سے اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیریوں پر جو ظلم ڈھائے جارہے ہیں اقوام متحدہ کو اس کا نوٹس لینا ہوگا اور فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں