سرگودھا چیمبر انتخابات ، بزنس الائنس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات مسترد

بدھ 21 اگست 2019 15:10

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں فائونڈر گروپ کو پہلی کامیابی ملی گئی بزنس الائنس کی جانب سے لگائے گئے تمام اعتراضات کو مسترد کردیا گیا اور انشاء اللہ انتخابات میں فائونڈر گروپ بڑی کامیابی حاصل کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فلاح و بہبود اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے فائونڈر گروپ نے ہمیشہ اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ چیمبر آف کامرس کے ممبران فائونڈر گروپ پر اعتماد کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ وقت ثابت کرے گا کہ فائونڈر گروپ ہی چیمبر آف کامرس سرگودھا کا حقیقی نمائندہ گروپ ہے جس کے ممبران ہمیشہ چیمبر کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں