=سرگودھا،فوڈ اتھارٹی کی ناقص حکمت عملی، منی فیکٹریوں سے ناقص خام مال سے تیار شدہ گولیاں ٹافیوں کی پیکنگ خوبصورت بنوا دی گئی ، معیار بہتر نہیں بنایا جا سکا

بدھ 21 اگست 2019 19:12

×سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء)فوڈ اتھارٹی کی ناقص حکمت عملی، ضلع میں قائم منی فیکٹریوں سے ناقص خام مال سے تیار شدہ گولیاں ٹافیوں کی پیکنگ تو خوبصورت بنوا دی گئی مگر معیار بہتر نہیں بنایا جا سکا اور یہ اشیاء بدستور بچوں کی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کر رہی ہیں، رپورٹ کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری مہم کے دوران گھروں میں قائم فیکٹریوں کے مالکان کو پیکنگ بہتر بنانے پرتو زور دیا گیا مگر کوالٹی بہتر نہیں ہو سکی،مالکان گلوکوز،اسکرین اور تیسرے درجے کی خام اشیاء استعمال کر رہے ہیں،یہاں سے تیار گولیوں ٹافیوں کو شہرکی نسبت دیہی علاقوں میں بڑی تعداد میں سپلائی کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ سرگودھا کے دیہی علاقوں کے بچوں میں دانت کی بیماریاں تشویشناک حد تک بڑھتی جا رہی ہیں، جبکہ شہریوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لے کر غیر معیاری اشیاء کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں