سرگودھا،ضلع میں قائم اکثر صنعتی یونٹس اور بھٹہ مالکان کی طرف سے تحفظ ماحولیات کی گائیڈ لائن مسلسل نظر انداز کرنے کا سلسلہ جاری

بدھ 21 اگست 2019 19:12

-سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) ضلع میں قائم اکثر صنعتی یونٹس اور بھٹہ مالکان کی طرف سے تحفظ ماحولیات کی گائیڈ لائن مسلسل نظر انداز کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،حکام نے مقامی افسران کی طرف سے بھجوائے گئے بعض کیسز میں واضح فیصلے کرتے ہوئے انہیں قوائد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی تھی اس کے باوجود صنعتی یونٹس اور بھٹہ خشت مالکان کی طرف سے کسی قسم کے اقدامات سامنے نہیں آئے جس کی وجہ سے ملحقہ علاقوں کے علاوہ مجموعی طور پر ضلع سرگودھا میں ماحولیاتی آلودگی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے ،اس حوالے سے حالیہ مانیٹرنگ کی ایک مفصل رپورٹ صوبائی حکام کو ارسال کرتے ہوئے تحفظ ماحولیات کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ آلودگی الارمنگ پوائنٹ سے تجاوز کر چکی ہے ،اگرصورتحال کنٹرول نہ کی گئی تو اس کے انتہائی منفی نتائج مرتب ہو سکتے ہیں ، اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے عدم تعاون کا شکوہ بھی کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں