×سرگودھا،جیلوں میں قیدیوں کے دبائو کو کم اور ان پر اخراجات بچانے والا محکمہ اصلاح اسیراں کے اپنے مسائل حل نہ ہو سکے

بدھ 21 اگست 2019 19:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) جیلوں میں بڑھتے ہوئے قیدیوں کے دبائو کو کم کرنے اور ان پر اٹھنے والے کروڑوں کے اخراجات بچانے والا محکمہ اصلاح اسیراں کے اپنے مسائل حل نہ ہو سکے ،ذرائع کے مطابق حکومت نے چھوٹے جرائم میں سزا یافتہ مجرمان کو عادی مجرم کے بجائے معاشرے کا معزز شہری بنانے کیلئے محکمہ اصلاح اسیراں بنایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جو مختلف عدالتوں، مختلف جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کو پروبیشن پر رہا کرتا ہے، اس اقدام سے جیلوں میں قیدیوں کا دبائو کم ہونے اور ان پر اٹھنے والے روزانہ کے کروڑوں کے اخراجات کی بچت ہو رہی ہے۔ ان قیدیوں کو معاشرے کا معزز شہری بنانے والا محکمہ حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے خود مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے، بالخصوص باضابطہ طور پر دفاتر اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے معاملات نئے پاکستان میں بھی طوالت کا شکار ہیں جس کی وجہ سے افسران و ملازمین کو مشکلات در پیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں