ح*سرگودھا، ڈویژنل سطح پر ’’اربن سرچ اینڈ ریسکیو سیل‘‘فعال نہ ہو سکا،

بدھ 21 اگست 2019 19:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) قدرتی آفات کے پیش نظر امدادی آپریشن کے شعبہ کو اپ گریڈ کرتے ہوئے ڈویژنل سطح پر ’’اربن سرچ اینڈ ریسکیو سیل‘‘فعال نہ ہو سکا،جس کا مقصد کسی بھی نا گہانی صورتحال کو کم سے کم وقت میں کنٹرول کرنا تھا، ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے یہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو سیل قائم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے مگر کچھ عرصہ بعد ہی حکومت کی مدت پوری ہونے پر اس حوالے سے عملدرآمد بھی ٹھپ ہو گیا ،نئی حکومت آنے کے بعد کچھ پیش رفت ہوئی مگران سیل کو فعال کرنے کیلئے مطلوبہ معیار کے سول انجینئرز، میڈیکل آفیسرز، سیفٹی ماہرین، لاجسٹکس و کمیونیکیشن ماہرین اور ریسکیوئیر کا تعین نہ ہو سکا، اور یہ منصوبہ اب الماریوں کی زینت بن کر رہ گیا ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈویژنل و ضلعی حکام اس سلسلہ میں ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں