علما کرام مسجد کے محراب ومنبر سے اتحاد یکجہتی ،بھائی چارے امن کا پیغام عام کریں، قاری احمد علی ندیم

ہفتہ 24 اگست 2019 14:50

سرگودھا ۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) سرگودھا سمیت ملک بھر کے تمام علما کرام مسجد کے محراب ومنبر سے اتحاد یکجہتی ،بھائی چارے امن کا،اخوت کا،پاکستان کی سلامتی کا پیغام تمام مسلمانوں تک پہنچائیں ۔کیونکہ ملک پاکستان جو اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہیں اس بات کا احساس ہر اک مسلمانوں کو بخوبی اگاہ ہونا چاہیے اور اس کے حل کیلئے اپنا کردار کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر پنجاب انٹر نیشنل تحفظ ختم نبوت موومنٹ قاری احمد علی ندیم نے سرگودھا کی جامع مسجد میں علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام علما کرام کو چاہیئے کہ وہ مسجد کے محراب ومنبر سے تمام مسلمانوں پر زور دیں کہ وہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی جو دشمنوں پر کڑی نظر رکھے اور کسی بھی مشکوک شخص کو کہیںدیکھا جائے تو وہ فوری پولیس کا اطلاع دیکر ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان آج جس مشکل حالات سے گزر رہا ہیں ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی طور پر دعائیں بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام علما ء کرام محرم الحرام کے بارے میں مسلمانوں کو اگاہی دیں اور مسلمانوں کو بتائیں کہ محرم الحرام صبر اور تحمل کا مہینہ ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں