سرگودھا کے نجی سکول میں سائنسی میلے کا انعقاد

پیر 26 اگست 2019 14:05

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) سرگودھا کے نجی سکول اسلامی آلٹا وسٹا کے زیر اہتمام ایک سائنسی میلے کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں بچوں نے اساتذہ کے ساتھ مل کر نہایت خوبصورت اور بہترین سائنسی ماڈل نمائش میں رکھے ان سائنسی ماڈلز کی کارکردگی دیکھ کر حاضرین نے بچوں کو خوب داد دی۔والدین اور مختلف اداروں کے اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی کاوش کو سراہا ۔

(جاری ہے)

والدین کا کہنا تھا کہ ایسے تعلیمی پروگرام اور سرگرمیاں بچوں کے اندر چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں نمائش میں انواع اقسام کے ماڈلز رکھے گئے جن میں بیٹری سے چلنے والے مختلف آلات، گردش کرتی زمین، نظام شمشی، جسمانی نظام کو ظاہر کرتے مختلف ماڈل، چرند پرند اور حشرات کے بارے میں مختلف ماڈلز تیار کرکے رکھے گئے۔ انسانی دانتوں کو دکھاتا ماڈل، پن ہول کیمرہ، گرین ہاؤس ایفکٹ وغیرہ نے حاضرین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائے رکھی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں