پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا میں شرکت کیلئے آنے والے (ن) لیگی ارکان اسمبلی کی گاڑی کو موٹر وے پر اچانک آگ لگ گئی، گاڑی میں سوار تینوں ارکان محفوظ رہے

پیر 4 فروری 2013 15:27

کوٹ مومن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 4فروری 2013ء) پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے الیکشن کمیشن کی مضبوطی کیلئے اپوزیشن کے دھرنے میں شرکت کیلئے جانے والے مسلم لیگ (ن) کے 3 اراکین قومی اسمبلی کی گاڑی میں موٹر وے پر بھیرہ کے قریب اچانک آگ لگ گئی، واقعہ میں تینوں اراکین محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولپور سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں بلیغ الرحمن ، رکن قومی اسمبلی چوہدری سعود مجید اور رکن قومی اسمبلی ارشد لغاری پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اپوزیشن کے دھرنے میں شرکت کیلئے اسلام آباد جا رہے تھے کہ اچانک موٹر وے پر بھیرہ کے مقام پر ان کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا ، آگ لگنے سے گاڑی مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئی۔رکن قومی اسمبلی انجینئر بلیغ الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی میں سوار افراد نے آگ لگنے کا بتایا جس کے بعد وہ گاڑی سے باہر نکل آئے۔ واقعہ میں تینوں اراکین محفوظ رہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں