سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کاموں کا آغاز کردیا ہے :ممتاز اختر کاہلوں

اتوار 15 ستمبر 2019 16:55

سرگودھا ۔15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کاموں کا آغاز کردیا ہے، آنیوالے دنوں میں سرگودھا ایک نئے شاہینوں کے شہر کے طور پر عوام کے سامنے ہوگا ۔پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے مرحلہ وار پورے کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں ایس ڈی اے کیساتھ ساتھ واسا کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ سالڈ مینجمنٹ کمپنی کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کی جانب سی40 ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر سیوریج کے مسائل اور پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے آنیوالے پانچ سالوں میں موجودہ سرگودھا ترقی یافتہ شہر کی شکل اختیار کرلے گا۔

(جاری ہے)

لاہور کی طرز پر ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے کیلئے اوور ہیڈ برج اور انڈر پاس بنائے جائینگے جبکہ سرگودھا کی خوبصورتی کیلئے ایک جامع پلان تشکیل دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون کی بحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں