محکمہ اینٹی کرپشن کا سرکا ری محکمو ں کے ناہندگان کے خلاف کر یک ڈاون جاری

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:30

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میںاینٹی کرپشن سرگودھا نے سرگودھا ڈویژن میںسرکاری واجبات کے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیز کی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضلع خوشاب رضوان اشرف کی نگرانی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے نادہندگان سی23لاکھ 34ہزار8 سو59روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروا دیئے، اسی طرح محکمہ اینٹی کرپشن ضلع میانوالی میں محمد خرم انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میانوالی کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن میانوالی نے نادہندگان سے 5لاکھ75ہزار3سو75روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروا دیئے۔

اینٹی کرپشن سرگودھا کی ملزمان کے خلاف کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے تھانہ اینٹی کرپشن بھکر کے 2 ملزمان محمد عرفان صادق اور وحید رضوان نے گرفتار ی سے بچنے کے لیے سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتار ی کروا لی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں