نجی کمپنی کی بس تلے آکر نوجوان جاں بحق

جمعہ ستمبر 15:30

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) نیو سیٹلائٹ ٹائون سرگودھا کا رہائشی نوجوان تیز رفتاری کے باعث بے قابو بس کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

حادثہ چک 30 شمالی کے قریب پیش آیا جہاں ایک نجی کمپنی کی مسافر بس نے نوجوان عدیل بابر کو کچل دیا ،جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،لوگوں نے ڈرائیور سرفراز کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments