باپ کی فائرنگ سے بیٹا اور 9 ماہ کا پوتا جاں بحق

جمعہ ستمبر 15:30

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) سرگودھا کے نواحی گائوں میں زمین کے تنازعے پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے اور 9 ماہ کے پوتے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ لکسیاں کے گائوں بہک دائم میں مبینہ طور پر زمین کے تنازعے پر ملزم سرفراز نے اپنے بیٹے بہو اور پوتے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں22 سالہ بیٹاصفدر اور پوتا علی احسن جاں بحق جبکہ بہو مصباح بی بی زخمی ہو گئی، پولیس ذارئع کے مطابق مقتول صفدر اپنی فیملی کے ہمراہ زمین کو پانی لگا رہا تھا کہ زمین کے تنازعے پر ہی ملزم سرفراز نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ بہو کو زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments