ملک میں ظلم، استحصالی نظام ،مہنگائی کا سیلاب عوام کو پریشانیوں سے دوچار کئے ہوئے ہے ،حکمران ٹویٹ کے سوا کچھ نہیں کر رہے، سراج الحق

عمران خان نے ٹرمپ کیساتھ ہاتھ ملاکرقوم کوورلڈکپ جیتنے کاعندیہ دیا، ڈاکٹر عافیہ کاجرم صرف یہ ہے وہ امریکی تسلط ماننے کوتیار نہ تھی،ہم آزادکشمیرجائیں گے عوام سے مشورہ کریں گے اورایل اوسی کراس کریں گے، کشمیر بچائو عوامی مارچ سے خطاب

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:15

ملک میں ظلم، استحصالی نظام ،مہنگائی کا سیلاب عوام کو پریشانیوں سے دوچار کئے ہوئے ہے ،حکمران ٹویٹ کے سوا کچھ نہیں کر رہے، سراج الحق
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ظلم، سود، استحصالی نظام کے ساتھ مہنگائی کا سیلاب عوام کو پریشانیوں اور مشکلات سے دوچار کئے ہوئے ہے اور حکمران ٹویٹ کے سوا کچھ نہیں کر رہے۔سرگودھا آمد پر کشمیر بچاو عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں میں کیا ہوا، صلاح الدین کو قتل ، ساہیوال میں بچوں کے سامنے ماں باپ کوقتل کردیاگیا، عوام پر خوف طاری ہے ہر شخص پریشان ہے کہ ملک میں یہ سب کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب لوگ کہہ رہے ہیں کہ بہت انتظارکرلیا اب یہ قتل عام برداشت نہیں ہو سکتا۔سراج الحق نے کہا کہ عمران خان نے ٹرمپ کے ساتھ ہاتھ ملاکرقوم کوورلڈکپ جیتنے کاعندیہ دیا، ڈاکٹر عافیہ کاجرم صرف یہ ہے کہ وہ امریکی تسلط ماننے کوتیار نہ تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم آزادکشمیرجائیں گے عوام سے مشورہ کریں گے اورایل اوسی کراس کریں گے۔عمران خان ڈاکٹرعافیہ کو لئے بغیر ملک واپس آئے توان کا استقبال نہیں کریں گے۔

ٹرمپ کی ثالثی بھارت قبول کربھی لے تو ہم نہیں کریں گے۔سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ایل اوسی کی جانب جانے والا بیان عمران خان نے اغیارکوخوش کیا۔رام اوررحیم دونوں اکٹھے نہیں ہوسکتے ایک کو راضی کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر کشمیرکی جنگ ہارگئے توپاکستان ریگستان بن جائے گا۔حکومت نے عملی کاروائی نہیں کی توسربکف ہوکرایل اوسی کراس کریں گے۔آپ مرنے کافیصلہ کریں زندگی آپ کوگلے لگالے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظالم اور جارحیت کا بازار گرم ہے۔آج بھی وہاں جمعہ ادا نہ سکے ہمیں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کو دو ٹوک جواب دے کرہا مسئلہ کشمیر کو حل کروانا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں