ماضی میں ملک کے اقلیتوں کی فلاح وبہبود پر کوئی توجہ نہ دی گئی جس کی وجہ سے ان میں احساس محرومی پروان چڑھا ‘انصر مجید خان

پنجاب میں اقلیتوں کی آبادیوں میں ترقیاتی کاموں کانہ روکنے والا سلسلہ شروع کر دیاگیاہے جبکہ سرکاری ملازمتو ں میں بھی کوٹہ کے تحت میرٹ پر اقلیتی نوجوانوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جارہا ہے‘صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت

اتوار 13 اکتوبر 2019 13:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت انصر مجید خان نے کہا ہے کہ ماضی میں ملک کے اقلیتوں کی فلاح وبہبود پر کوئی توجہ نہ دی گئی جس کی وجہ سے ان میں احساس محرومی پروان چڑھا لیکن پی ٹی آئی حکومت اقلیتوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ پنجاب میں اقلیتوں کی آبادیوں میں ترقیاتی کاموں کانہ روکنے والا سلسلہ شروع کر دیاگیاہے جبکہ سرکاری ملازمتو ں میں بھی کوٹہ کے تحت میرٹ پر اقلیتی نوجوانوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کتھولک چرچ یونیورسٹی روڈ پر جشن مریم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ مذہب کی بنیاد انسانیت ‘ پیار ‘ اخلاق اور اتحاد پر ہے جب یہ چیزیں موجود ہوں تو وہ شخص مذہبی کہلاتا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ۔ قیام پاکستان کے علاوہ تعمیر پاکستان میں اقلیتوں کے نمایاں کردار کو کسی صورت جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم وستم کی دو دستانیں رقم کررہا ہے اس پر پاکستان کے مسلمانوں کے ساتھ تمام اقلیتیں بھی غمگین ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کیلئے دعاگو ہیں ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان کے تمام اقلیتی بھی سراپا احتجاج ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقلیتوں نے بھی بھر پور کردار نبھایا ۔ ہمارا اتحاد دشمن کی ناکامی او رہماری کامیابی کی واضح دلیل ہے ۔انہوں نے مسیحی آبادی میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کابھی اعلان کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں