دریاخان کے علاقہ بستی احمد شاہ والی کے محنت کش کو بااثر زمیندار نے 4 ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے برہنہ کر کے ویڈیو بنا ڈالی

اتوار 13 اکتوبر 2019 13:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) دریاخان کے علاقہ بستی احمد شاہ والی کے محنت کش کو بااثر زمیندار نے دیگر 4 ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر گاڑی میں ڈال لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے برہنہ کر کے ویڈیو بنا ڈالی۔مغوی کو بازیاب کر کے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔زرائع کے مطابق بستی احمد شاہ والی کا محنت کش اعجاز حسین اپنی بھانجی سمیرا کے انتقال پر موضع میبل شریف گیا جہاں اس کی تدفین سے فارغ ہو کر سودا سلف کے لئے پنجگرائیں گیا تو بازار سیا حمد شاہ والی کے مرید کاظم نے چار ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش اعجاز حسین کو گاڑی میں ڈال کر دربولہ کے علاقہ کی جانب لے گئے جہاں گاڑی کھڑی کر کے مغوی کے زبردستی کپڑے اتار کر برہنہ کر دیا اور تشدد کرتے ہوئے ویڈیو بناتے رہے اور اسی کا موبائل فون اٹھا کر پولیس کنڑول پر کال کروائی۔

(جاری ہے)

اس کال پر پولیس نے مغوی کو بازیاب کروالیا جبکہ ملزمان فرار ہو گے ۔ملزمان نے گن پوائنٹ پر مغوی کو ڈنڈوں ہنٹروں سے تشدد کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور ناک ،کان سمیت نازک عضا کاٹنے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے رہے ملزمان کے ساتھ گاڑی میں تین بچے بھی سوار تھے جبکہ وجہ عناد کا علم بھی ملزمان کو ہو گا۔ مغوی اعجاز حسین کے اس موقف پرپولیس تھانہ دریا خان نے ملزمان مرید کاظم،نذیر احمد،محمد ہاشم،محمد حسنین،دانش کے خلاف زیر دفعہ 365/292 ت پ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں