ڈینگی مہم میں غفلت پر ڈپٹی کمشنر بھکر نے محکمہ صحت کے 8 ملازمین کومعطل کر دیا

اتوار 13 اکتوبر 2019 16:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) ڈینگی مہم غفلت پر ڈپٹی کمشنر بھکر نے محکمہ صحت کے 8 ملازمین کومعطل کر دیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر بھکر آصف علی فرخ نے ڈینگی مہم میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی کے ذمہ دار محکمہ صحت کے 8 ملازمین کو معطل کر دیا جن میں6 لیڈی ہیلتھ ورکرز ،سینٹی انسپکٹر سمیت اسسٹنٹ آفیسر اینٹا مالوجسٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع بھکر میں 174اینٹی ڈینگی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈینگی وارڈ قائم کئے گے۔جہاں 55افراد میں ڈینگی کے مرض کی تشخیص ہوئی جو اسلام آباد سے ڈینگی کیمرض کا شکارہوکربھکرآئے تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے بروقت انتظامات کی بدولت ضلع بھر میں ڈینگی کا کوئی وائرس نہیں جبکہ 500نوٹسز کے ذریعے پانی کے تالابوں کی صفائی کروائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں