حکومت نے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا عزم کررکھا ہے، ممتاز اختر کاہلوں

اتوار 13 اکتوبر 2019 18:05

سرگودھا۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) حکومت نے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا عزم کررکھا ہے یہی وجہ ہے کہ شہر میں مختلف سکیموں پر کام کا آغاز ہورہا ہے اور آنیوالے دنوں میں مزید فنڈز آنے سے صحت و صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف ممتاز اختر کاہلوں نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کیلئے ایک جامع پلان ترتیب دیا ہے جس کے دورس نتائج عوام کو جلد برآمد ہونگے۔ ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم مسئلہ سڑکوں کی تعمیر، سیوریج کا نظام بہتر بنانا، عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے جس کیلئے ہم نے حکومت کو فوری فنڈز فراہم کرنے کیلئے لکھا ہے اور انشاء اللہ جلد ہی یہ فنڈز مل جائینگے جس کے بعد سرگودھا ترقی کے نئے دور میں داخل ہوجائیگا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں