پی ٹی آئی کی حکومت ملکی استحکام اور معاشی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، راجہ عبدالوہاب

اتوار 13 اکتوبر 2019 18:05

سرگودھا۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) ملکی استحکام‘ جمہوریت کے تسلسل، معاشی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو 22 کروڑ عوام نے بھاری مینڈیٹ دیکر اس مقام پر پہنچایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں ہے جب عوام حقیقت میں تبدیلی محسوس کرینگے۔ پاکستان تحریک انصاف جو بھی اقدامات کررہی ہے وہ شہریوں کے مفاد میں کر رہی ہے اس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی حکومت کے دوران اپنے لوگوں کو نوازنے کے سواء کچھ بھی نہیں کیا۔راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ انشاء اللہ کچھ دنوں میں شہر کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم ہونگی اور عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کرینگے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں