سوشل ویلفیئر کے تحت رجسٹرڈ 10 لاکھ وکرز میں سے چار لاکھ کو صحت کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں ، عنصر مجید نیازی

پیر 14 اکتوبر 2019 15:40

سوشل ویلفیئر کے تحت رجسٹرڈ 10 لاکھ وکرز میں سے چار لاکھ کو صحت کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں ، عنصر مجید نیازی
سرگودھا ۔14اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) صو بائی وزیرلیبر اینڈ ہیومن ریسورس عنصر مجید نیازی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک ورکر بل پنجاب اسمبلی سے پاس کروا لیا گیا ہے، لیبر پالیسی 2005 کو تبدیل کر کے نئے لیبر پالیسی متعارف کروائی گئی ہے، 10 لاکھ ورکرز رجسٹرڈ ہیں چار لاکھ کو ہیلتھ کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں،نیا بل پاس ہونے کے بعد پنجاب بھر کے 30 لاکھ ورکز کو سہولیات فراہم کی جائیں گی،سوشل ویلفیئر کے تمام ہسپتالوں میں شوکت خاتم کا سافت ویئر کر دیا گیا ہے، مزدورں میں فلیٹوں کی تقسیم7 سال سے التواء کا شکار تھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 1400 فلیٹ بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کر دیئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا،عنصر مجید نیازی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ورکرز کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے ریکارڈ بل اسمبلی میں پیش کئے گئے ہیں جن کی منظوری کے بعد پنجاب کے ورکر زکے حالات تبدیل ہو جائیں گے، ڈومیسٹک ورکر بل پنجاب کے تحت 7 ہزار ورکرز کو رجسٹرد کیا گیا ہے، 2005 کی لیبر پالیسی کو تبدیل کر کے نئی ورکر پالیسی متعارف کروائی گئی ہے،محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت 10 لاکھ وکرز رجسٹرڈ ہیں جن میں سے چار لاکھ کو صحت کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ای او بی آئی ، ورکز فنڈ، صوبائی حکومتوں کا حق ہے جس کیلئے اسمبلی میں بل پیش کر دیا ہے بہت جلد یہ حق صوبوں کو دے دیا جائے گا،جس سے سالانہ 30 لاکھ ورکرز کو سہولیات فراہم کی جائیں گی،محکمہ کے خزانے میں 5 ارب روپے موجود ہیں،پنجاب بھر کے مزدوروں میں فلیٹوں کی تقسیم7 سال سے التواء کا شکار تھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 1400 فلیٹ بزریعہ قرعہ اندازی تقسیم کر دیئے گئے ہیں 300 لاہور میں اور 900 ملتان میں لیبر کو دے دیئے گئے ہیں، ٹیکسلا میں بہت جلد فلیٹ تقسیم کر دیئے جائیں گے۔

سوشل سیکورٹی کے سکولوں میں 65 ہزار بچے زیر تعلیم ہیں سوشل ویلفیئر کے تمام سکولوں کی فیس ایک ہزار روپے کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم حاصل کر سکیں،انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے انڈسٹریل زون میں لیبر و مین ہوسٹل بنائے جا رہے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں