ٰ سرگودھا میں یونیورسٹی روڈ پر قائم حکومت کا ماڈل بازار بد انتظامی کے باعث اپنی افادیت کھو چکا

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا میں یونیورسٹی روڈ پر قائم حکومت کا ماڈل بازار بد انتظامی کے باعث اپنی افادیت کھو چکا ہے ، بالخصوص دوکانداروں اور انتظامیہ کے مابین محاذ آرائی کے باعث شہریوں کو سستی تفریح اور اشیاء کی فراہمی متاثراور یہ سستا ماڈل بازار متنازعہ بن کر رہ گیاہے ، ماڈل بازار مینجمنٹ کے مطابق پرانے دوکاندارمختلف طریقوں سے انتظامی امور میں اثر انداز ہو رہے ہیں، بالخصوص تجاوزات،اسٹالز کی الاٹمنٹ کے امور اور کرایہ کی ادائیگی میں تاخیر سمیت مختلف حربوں کے ذریعے بازار کے معاملا ت بگاڑ رکھے ہیں جبکہ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ماڈل بازارکی موجودہ انتظامیہ کرپٹ ہے جس کے خلاف بھیرہ میں بے ضابطگیوں کی چھان بین ہو رہی ہے ، ان کے ناز نخرے اٹھانے کے ساتھ ساتھ باقاعدگی کے واجبات ادا کرنے کے باوجود منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے انہیں آئے روز تنگ و پریشان کیا جاتا ہے ،اضافی وصولیاں معمول ہیں، مہنگی اشیاء فروخت کر نے پر مجبور کیا جاتا ہے ،تاکہ انہیں بھی حصہ دیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں