سرگودھا کے پرائیویٹ اداروں میں ملازمین کو ہراساں،معمولی غلطی پر زد و کوب کرنے کے واقعات کی بڑھتی ہوئی شرح باعث تشویش بننے لگی

ٹ* حکومت نے حساس ادارے کی نشاندہی پر ضلعی افسران سے رپورٹ طلب کرلی

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

_ سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) سرگودھا کے پرائیویٹ اداروں خصوصاً ہسپتالوں اور ہوٹلوں ورکشاپوںمیں ملازمین جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو ہراسمنٹ کا نشانہ بنانے ،معمولی غلطی پر زد و کوب کرنے کے واقعات کی بڑھتی ہوئی شرح باعث تشویش بننے لگی حکومت نے حساس ادارے کی نشاندہی پر ضلعی افسران سے رپورٹ طلب کر لی ،ذرائع کے مطابق شہر کے اکثر پرائیویٹ اداروں میں معمولی غلطی پر ملازمین کو ہراسمنٹ کا نشانہ بنانے کی شکایات معمول بن چکی ہے، جبکہ یہ ملازمین کسی قسم کی شکایت بھی نہیں کر سکتے ، سویپر سے لے کر منیجر یا ایڈمنسٹریٹو تک تمام ملازمین ادارہ کے مالک کے ملازم کی بجائے غلامانہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اس امر کا بھی پتا چلا کہ پرائیویٹ اداروں کے مالکان کی اکثریت انتظامیہ سے تعلقات بناکر ان کی چھتری میں ملازمین کو دھمکایا جاتا ہے ،اس سلسلہ میں لیبر قوانین میں مزدور کے حقوق و فرائض واضع ہونے کے باوجود عملدرآمد کے متعلقہ شعبہ جات فعال ہی نہیں ہوئے اور آج تک اس سلسلہ میں کسی قسم کے اقدامات سامنے نہیں آ ئے ،محکمہ لیبر کے ملازمین بھی سرمایہ داروں کے زیر سایہ ہیں، جو مبینہ طور پر اپنا حصہ وصول کر کے غریب ملازمین پر ظلم و ستم کا حصہ بن رہے ہیں،جس پر حکومت نے اس طرح کا رویہ اپنانے والے مالکان اور ان کے سہولت کاروں کو قانونی گرفت میں لے کر صورتحال کے تدارک کی کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں