قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے پولیس لائنز سرگودہا میں مشقیں جاری

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:00

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے بہتر انداز میں نمٹنے کے لئے پولیس لائنز سرگودہا میں مشقیں جاری ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز میں اینٹی رائٹ ٹریننگ کورس شروع کر دیا گیا ہے ۔ جس میں تمام تھانوں کے پولیس افسران کو ٹریننگ دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹریننگ میں مظاہروں سے نمٹنے اور مظاہرین کومنتشر کرنے کی خصوصی تربیت دی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ اس مشق کا مقصد پولیس فورس کو کسی بھی ناگہانی صورتحال اور مجمع کیخلاف قانون سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رکھنا ہے۔اس ٹریننگ کورس سے پولیس اہلکاروں کی استعداد کار میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں