توحید وسنت کا پرچار اور عقیدہ ختم بنوت کی تدریس ہی ہمارا مشن تبلیغ دین ہے‘علامہ عطاء اللہ بندیالوی

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) جمعیت اشاعت التوحید السنہ کے صوبائی نائب امیر علامہ عطاء اللہ بندیالوی نے کہا کہ توحید وسنت کا پرچار اور عقیدہ ختم بنوت کی تدریس ہی ہمارا مشن تبلیغ دین ہے جس کے لئے جمعیت کے پلیٹ فارم سے 24 گھنٹے کام کیا جا رہا ہے اور کارکن اس جماعت کا سرمایہ حیات ہیں۔انہوں نے جمعیت اشاعت التوحید السنہ سے وابستہ کارکنان کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصف صدی سے جمعیت اشاعت التوحید والسنہ ملک بھر میں عقیدہ ختم نبوت کی تدریس اور توحید وسنت کے پرچار کا کام کر رہی ہے جس میں درس قرآن، سمینار اور کانفرنسوں کے ساتھ ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت مذہبی درس وتدریس کے اجتماعات کئے جا رہے ہیں اور جماعت کے مدرسہ ضیاء لعلوم سمیت مدارس میں تعلیم و تربیت کا علم جاری ہے اور فارغ التحصیل سینکڑوں طلباء علماء بن کر آج مساجد میں خطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت سرگودھا کے راہنما مولانا عبدالکریم نے بتایا کہ سرگودھا شہر میں عشرہ ختم بنوت منایا جا رہا ہے جس میں جمعیت اشاعت التوحیدالسنہ کے زیر اہتمام 38 مقامات کی مساجد پر درس قرآن میں عقیدہ ختم بنوت کو روشناس کیا جا رہا ہے اور ڈویڑن بھر میں ختم بنوت کانفرنسوں کے انعقاد میں 8 نومبر کو جامع مسجد سیدنا معاویہ فاروق اعظم روڈ پر بعد از عشائختم بنوت کانفرنس سے جید علمائے کرام خطاب کریں گے جس میں وکیل صحابہ علامہ عطاء اللہ بندیالوی کو مرزائیت کی حقیقت کے موضوع پر خصوصی خطاب ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں