سرگودھا کے چک 122 شمالی میں محنت کش کا تین سالہ بیٹا گھر کے قریب سیم نالہ میں گر کر ڈوب جانے سے جاںبحق

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) سرگودھا کے چک 122 شمالی میں محنت کش کا تین سالہ بیٹا گھر کے قریب سیم نالہ میں گر کر ڈوب جانے سے جاںبحق ہو گیا جس کی نعش برآمد کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق قصبہ سلانوالی کے چک 122 شمالی کے محنت کش عثمان سیال کا تین سالہ بیٹا حسن عثمان گھر سے صبع سویرے اچانک غائب ہو گیا جس کے لاپتہ ہونے پر پولیس تھانہ سلانوالی کو آگاہ کیا گیا جو لاپتہ بچے کی تلاش میں تھی کہ چند گھنٹے بعد پولیس کو گھر کے قریب سیم نالہ سے تین سالہ بچے کی نعش ملی تو اسے حسن عثمان سے شناخت کر لیا گیا۔

پولیس تھانہ سلانوالی نے نعش ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی جسے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں