ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار نبھانا ہوگا

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:25

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) سی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ شہر یوں میںڈینگی بارے احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل پیرا ہونے کااحساس اجاگر کرنے کے لیئے تمام ممکن قدامات کئے جا رہے ہیں ۔ متعلقہ ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات پر عمل درآمد کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے بارے عوام میں احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے علماء کرام کاکردار انتہائی اہم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار نبھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اب تک صرف ایک شخص ڈینگی بخار میں مبتلا ہوا جو صحت یاب ہو چکاہے۔ ہسپتالوں میں مختلف اوقات میں آنے والے مریض دیگر اضلاع سے ریفر کئے گئے جو سب صحت یاب ہو کر واپس جاچکے ہیں ۔ سی او ہیلتھ نے مزید بتایا کہ تمام ادارے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کررہے ہیں جبکہ ان ڈور او رآؤٹ ڈور ٹیموں کی جدید ٹیکنالوجی سے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں