سرگودھا، بارہا احکامات جاری کرنے کے باوجود ضلعی حکومت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں‘ رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی نہ کر سکی

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

]سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب کی طرف سے بارہا احکامات جاری کرنے کے باوجود ضلعی حکومت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں‘ رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی نہ کر سکی جس سے ڈرائیور بلا خوف و خطر اہم شاہراہوں اور اندرون شہر میں گھومنے لگے ۔

(جاری ہے)

ایک طرف تو حکومت سموگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھانے پر زور دے رہی ہے تو دوسری طرف ان گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں فضائی آلودگی کا باعث بن رہا ہے، سروے کے دوران شہریوں نے بتایا کہ گلوبل وارمنگ کے باعث اوزون کی تہہ دن بدن پتلی ہو رہی ہے جس کے باعث مختلف جلدی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

جبکہ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس ماحول کو آلودہ کرنے والی گاڑویوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ان کی سرپرستی کر رہی ہے اور دھویں کے باعث مریضوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا بھی رہتا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے استدعا کی ہے کہ وہ ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے سخت احکامات صادر کرے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں