Eسرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی کے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھلا پیٹرول اورغیر قانونی ایل پی جی کی فروخت کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقداما ت غیر تسلی بخش قرار

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

yسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) وزارت داخلہ پنجاب نے سرگودھاسمیت خوشاب، بھکر اور میانوالی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہری اور صنعتی علاقوں میں کھلا پیٹرول اورغیر قانونی ایل پی جی کی فروخت کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقداما ت کو رواں سال مسلسل تیسری مرتبہ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کمشنر سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ،اور ڈپٹی کمشنرز کو ایک پرفارما ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ ایل پی جی کی رجسٹرڈ مارکیٹنگ کمپنیز کے علاوہ بالخصوص گنجان آبادیوں میں ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں گیس کی ریفلنگ کرنیوالوں کے خلاف فوجداری مقدمات کے اندراج کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حال ہی میں تحصیل ساہی میں پیش آنیوالے واقعہ کے تناظر میں اٹھایا گیا اوریہ بھی کہا گیا ہے کہ گیس کی غیر قانونی ری فیلنگ کی دوکانوں پر اضافی نرخ وصول کئے جا رہے ہیں،قوانین میں نرمی کے باعث مستقل بنیادوں پر اس سلسلہ میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے ،اور لو گ معمولی جرمانے یا مقدمات میں ضمانتیں کروا کر باہر آ جاتے ہیںلہذا مستقل روک تھام کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں