میا نو الی کی حد بندیوں کو عوامی تجاویز کی روشنی میں حتمی شکل دی جائے گی، کمشنر ظفر اقبال شیخ

منگل 22 اکتوبر 2019 16:00

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) کمشنرسرگودہا ظفر اقبال شیخ نے کہا کہ ڈویژن بھر میں عوامی مفادات کو مد ِنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے یو نین کونسلو ں کی حد بندیوں کی تشکیل کی ہے تاہم موصول ہونے والی تجاویز اور اعتراضات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وہ اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں ضلع میانوالی کی حد بندیوںکے خلاف اعتراضات و تجاویز کی سماعت کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد الیاس اور اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فرحان مجتبٰی بھی موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ قابل ِعمل تجاویز اور معقول و جائز اعتراضات کو مد ِنظر رکھتے ہوئے حد بندیوں پر فیصلہ کیا جائے گا۔ ضلع میانولی کی حد بندیوںسے متعلق کمشنر سرگودہا دفتر کو مجموعی طور پر 94 شکایات و تجاویز موصول ہوئیں جن میں سب سے زیادہ 41 اعتراضات تحصیل کونسل میانوالی سے متعلق اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی میانوالی سے متعلق 67،ٹائون کمیٹی دائود خیل سے متعلق 12، ٹائون کمیٹی واں بھچراں 11، ٹاون کمیٹی پکی شاہ مردان 14، ٹائون کمیٹی کالا باغ 8،جبکہ ٹائون کمیٹی ہر نولی سے متعلق ایک اعترض وصول ہوا۔ کمشنر نے تمام تجاویز و شکایات کنندگان کو غور سے سنا اور اس ضمن میں خصوصی احکامات بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں