سرگودہا، طلباء و طالبات کے نعت خوانی کے مقابلے (کل) شروع ہو نگے

منگل 22 اکتوبر 2019 16:00

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف سرگودہا کے مطابق صدر پاکستان کی ہدایت پر سرگودہا زون کے طلباء و طالبات کے مابین نعت خوانی کے مقابلے چوبیس اکتوبر بروز جمعرات صبح نو بجے منعقد کئے جارہے ہیں۔ مقابلوںکو چار کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی کیٹگری میں پندرہ سال سے کم عمر لڑکے، دوسری کیٹگری میں پندرہ سال سے کم عمر لڑکیاں، تیسری کیٹگری میں 15 سے 25 سال کے مرد اور چوتھی کیٹگری میں 15 سے 25 سال کی خواتین حصہ لیں گی۔

مقابلوں میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے عمر کا سرٹیفیکیٹ ، تاریخ پیدائش مکمل پتہ اور رابطہ نمبر فراہم کرنا لازمی ہے ۔پیشہ ور نعت خوانوں کو مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہ ہوگی۔ امید وار اپنے کوائف آج 23اکتوبر کو متعلقہ ضلع کے منیجر و ضلعی خطیب اوقاف کو فراہم کریں ۔

(جاری ہے)

ضلع سرگودہا میں مرکزی جامع مسجد گول چوک کے رابطہ نمبر 0303-8280057اور 0300-6047824ضلع خوشاب میں جامع مسجد مین بازار کے رابطہ نمبر0302-6346209،میانوالی دربار حضرت سلطان زکریارابطہ نمبر0301-7951758اور ضلع بھکر میں جامع مسجد گلزار مدینہ دریا خان رابطہ نمبر0306-4934412پر رابطے کئے جا سکتے ہیں۔

جبکہ زون کے پانچویں ضلع چنیوٹ میں شاہی مسجد رابطہ نمبر0302-7431140کو مرکز مقرر کیا گیاہے ۔ ان مقابلوںمیں اول آنے والے طلباء و طالبات 31اکتوبرکولاہور میں منعقد ہونے والے صوبائی مقابلہ نعت خوانی میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں