سرگودھا‘دیہی ترقیاتی فنڈز کے استعمال کیلئے دیہاتوں میں سے افراد کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی

نئے بلدیاتی نظام میں ویلج کو نسلوں کے قیام سے مقامی افراد ہی سکیموں کے اجراء ‘ان کی شفاف تکمیل او ر حفاظت کے ذمہ دار ہوںگے

بدھ 23 اکتوبر 2019 10:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) دیہی ترقیاتی فنڈز کے استعمال کیلئے دیہاتوں میں سے افراد کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنرنے کی۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کیاجلاس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس چوہدری فیصل فاروق چیمہ کے علاوہ قومی تعمیر کے محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ او رپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کاجائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع بھر میں تعمیراتی منصوبوں کی پائیداری او رشفاف تکمیل کے ساتھ ساتھ علاقائی ترقی اور شہر ی خوبصورتی کیلئے ہمہ جہت منصوبے تشکیل دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ دیہاتوں کی سطح پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی شفاف تکمیل او ردیرپابنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیں ۔

انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اند رمکمل کیاجائے او راس ضمن میں کوئی عذر قبول نہیں کیا جائیگا ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام میں ویلج کو نسلوں کے قیام سے مقامی افراد ہی سکیموں کے اجراء ‘ان کی شفاف تکمیل او ر حفاظت کے ذمہ دار ہوںگے۔انہوں نے کہاکہ حکومت صوبے بھر میں بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں