ڈینگی کا تدارک ‘لوگ گھروں کے روشن دانوں اورکھڑکیوں میں جالی کا بندوبست کریں ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

بدھ 23 اکتوبر 2019 10:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے سرویلنس ٹیموں کو مزید باریک بینی سے خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر اور لاروا کے فوری خاتمے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاسوں کامقصد اداروں کی کارکردگی کو مانیٹر کرتے ہوئے ڈینگی سے بچاو کو ممکن بنانا ہے ۔

انہوں نے انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کے روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہونے والے اجلاس میں کہا کہ درجہ حرات کی کمی کی وجہ سے ڈینگی مچھر گھروں (آوٹ ڈور ‘ ان ڈور ) کے اندر منتقل ہو جاتا ہے جس سے اس کے کاٹنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ۔انہوں نے محکمہ صحت کی ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیموں کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے آگاہی مہم کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گھروں کے روشن دانوں اورکھڑکیوں میں جالی کا بندوبست کریں ۔ رات کو سوتے وقت ‘ آئل مچھر بھگاولوشن او رمچھر دانی کے استعمال کو اپنی عادت بنائیں ۔ گھروں میں وقتا فوقتا مچھر مار سپرے بھی کروائیں ۔ صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھاجائے ۔فالتو پانی کو اکٹھا نہ ہونے دیاجائے او ر پوری آستینوں والے کپڑوں کا استعمال کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی مچھر سے بچاعکاسب سے بہترین علاج ان احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں