ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ہفتہ وار پریڈ، ڈی پی او نے سلامی لی

پیر 18 نومبر 2019 15:40

سرگودھا ۔18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ہفتہ وار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او نے پولیس افسران سے سلامی لی۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل آ ف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز اور ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن افضال احمد کوثر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر کے تمام پولیس افسران، ملازمین، لیڈی فورس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک وارڈن کے دستوں نے حصہ لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پولیس افسران سے سلامی لی ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ کے تسلسل سے فورس کے مورال اور نظم و ضبط میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں