سرگودہا، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ شاہپور سٹی معطل

پیر 18 نومبر 2019 15:40

سرگودھا ۔18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) ڈی پی او سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا نے 2 تھانوں میں ایس ایچ اوز کو تعینات جبکہ نا قص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ شاہپور سٹی کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

انسپکٹر سعد خان کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا اور سب انسپکٹر فارو ق احمد خان کو پولیس لائن ایس ایچ او تھانہ شاہپور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ شاہپور سٹی رفاقت ورک کو ناقص کارکردگی پر معطل کر کے پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او نے تمام افسران کو فوری چارج سنبھال کر کام کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں