موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں

جمعہ 22 نومبر 2019 21:22

موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18جنوری 2019ئ کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ سنیارٹی اور مدت ملازمت کے لحاظ سے اگلے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد ہوں گے وہ 21 دسمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور دو سال چیف جسٹس رہنے کے بعد یکم جنوری 2022ئ کو عہدے سے سبکدوش ہوں گے، ان کے بعد مسٹر جسٹس عمر عطائ بندیال 2 فروری 2022ئ کو بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔ زرائع کے مطابق وزارت قانون نے نئی تقرری کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں