حکومت اور اس کے اتحادی کرپشن سے پاک اور نیب کو صرف اپوزیشن جماعتوں کے پیچھے لگا دیا گیا ہے‘قمرالزمان کائرہ

الیکشن کمیشن کی تقرری میں غیر ذمہ داری اور غیر آئینی طریقہ کار اپنایا گیا ہے اور اپوزیشن پر ملک دشمنی کا الزام عائد کر دیا گیا ہے

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:21

حکومت اور اس کے اتحادی کرپشن سے پاک اور نیب کو صرف اپوزیشن جماعتوں کے پیچھے لگا دیا گیا ہے‘قمرالزمان کائرہ
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اس کے اتحادی کرپشن سے پاک اور نیب کو صرف اپوزیشن جماعتوں کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے دورہ سرگودھا پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشن کی تقرری میں غیر ذمہ داری اور غیر آئینی طریقہ کار اپنایا گیا ہے اور اپوزیشن پر ملک دشمنی کا الزام عائد کر دیا گیا ہے در حقیقت وزیراعظم اس معاملہ کو حل ہی نہیں کرنا چاہتے اور اس مسئلہ پر وزیراعظم کا کردار مذائقہ خیز ہے۔

انہوں نے کہا ملک اس وقت مہنگائی،لاقانونیت، داخلی،خارجی،جمہوری بحرانوں کا شکار ہے جن کے تدارک میں موجودہ حکمران نااہل ہیں۔ان کے دن پورے ہو گئے اب ان کو چلتا کرنا ہو گااور ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہو گا انہوں نے کہا ملک کو اس بھنور اور بحرانوں سے نکالنے کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے جس کا لائحہ عمل لیاقت باغ جلسہ میں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ اپنے وعدہ کے مطابق چلے ہیں اور نواز شریف کو بھی علاج کروا صحت یاب ہو کر وطن واپس آنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں نیب کو صرف دونوں اپوزیشن جماعتوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے جیسے موجودہ حکمران اور اس کے اتحادی تو پاک صاف ہیں انہوں نے کہا کہ جو صورت حال موجودہ دور حکومت میں سامنے آرہی ہے اس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹیڈ حکمرانوں کو لانے والوں کو بھی سوچنا ہو گا کہ انہوں نے ملک کو کتنے بحرانوں سے دو چار کروایا اور اب اس کو اس دلدل سے نکال کر عوامی مسائل کے حل اور ملک و ملت کی بقائ کے لئے واپس پٹڑی پر لانے کا واحد حل جمہوریت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ان کا انتخاب کیا آج وہ بھی پریشان اور خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس جو منشور ہے وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے سود مند ہو گا ہم مختلف شہروں میں رابطہ عوام مہم میں پارٹی جھنڈے لگاو پروگرام شروع کئے ہوئے ہیں اور 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر لیاقت باغ جلسہ میں قوم کو پارٹی منشور کے ذریعے خوشحالی،ترقی،ملک وملت کی بقاء ،مسائل کے حل، اور بحرانوں سے نکالنے کا پروگرام دیں گے ۔

انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ گھر گھر گلی کوچوں میں جھنڈا لگاو مہم کو تیز کرتے ہوئے چلو چلو لیاقت باغ چلو تحریک کو کامیاب بنائیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں