ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت ،تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:21

ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت ،تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت ،تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا اور دیگر تین ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق تحصیل شاہپور کے گاوں بہادریانوالہ میں چار سال قبل 2015 میں مسلح افراد نے نوجوان مطیع الحسنین بلوچ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔جس پر تھانہ شاہپور درج مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتیہوئے ایڈیشنل سیشن جج شاہپور سکندرجاوید نیملزم دل فرازبھٹی کو سزائے موت اور3لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنایا جبکہ دیگر تین ملزمان مدثر،شاہ نوازاورعون کو شک کا فائدہ دیتیہوئیبری کردیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں