زرداری کی وجہ سے لاہور میں پیپلزپارٹی کا صفایا ہو چکا، خواجہ سعد رفیق

پیر 6 مئی 2013 21:55

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مئی۔2013ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے امیدوار خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ زرداری کے اندھیر مچانے کی وجہ سے لاہور میں پیپلزپارٹی کا صفایا ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کھمبوں پر پیپلز پارٹی کے جھنڈے نظر آتے ہیں، لیکن نیچے سے جماعت نکل چکی ہے۔ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف لاہور کینٹ ٹاوٴن کے منتخب صدر اور ڈیفنس ریئل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر میجر (ر) جاوید ضمیرنے مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے این اے 125 اور صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پرکسی درخواست دہندہ اور مقامی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں