ڈی پی او عمارہ اطہر کاتھانہ سٹیلائٹ ٹائون، ساہیوال اور چوکی فروکہ کا اچانک دورہ

پیر 17 فروری 2020 22:10

سرگودھا ۔17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر نے تھانہ سٹیلائٹ ٹاون، تھانہ ساہیوال اور چوکی فروکہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ اُنہوں نے تھانہ جات میں صفائی کے انتظامات کو چیک کیااور ایس ایچ او زکو صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر نے تھانہ جات کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مالخانہ اور حوالات کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنا ہے۔

اس کے علاوہ جرائم کے کنٹرول کے لئے بھی بھر پورکوشش کرنی ہے تاکہ لوگوں کوایک اچھا ماحول فراہم ہو جو لوگ اپنے معمولات کے کام سے فارغ ہوکر رات کو تاخیر سے اپنے گھروں کو جاتے ہیں ان دیہاتوں کے لنک روڈز کو محفوظ بنانا ہے۔جس کیلئے موثر گشت اور ناکہ بندی کی جانی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں